اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ملک کے شمالی شہر حلب کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں کم سے کم اکہتر دہشتگرد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں- دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی اس کارروائی میں شامی فوج کے ہیلی کاپٹر بھی شریک تھے-
اطلاعات کے مطابق شامی فوج کے ہوائی حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا ہے-
قابل ذکر ہے کہ شام اور عراق سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کں تشکیل، ان کی تربیت اور ان کو ہتھیاروں سے لیس کرنے میں امریکا اور اس کے مغربی اور علاقائی اتحادی ممالک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169